تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:10

جس مشن کیلئے آیا تھا وہ کامیاب ہوا ہے ، چوہدری شجاعت

اے آر وائی - کراچی : مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ جس مشن کیلئے آیا تھا وہ کامیاب ہوا ہے۔ امن کیلئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے غیر مشروط تعاون کیا تھا تاہم سینئر وزیر ذوالفقارمرزا کے بیان سے شہر کراچی کے حالات کشیدہ ہوئے۔



اسلام آباد روانگی سے قبل ائرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن قائم کرنے کیلئے آیا تھا الطاف حسین نے اس کی حمایت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقارمرزا سے ملاقات کی ہے انہوں نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے الطاف حسین نے جو قیام امن کیلئے اپیل کی اس کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ سندھ کی تقسیم کیلئے وال چاکنگ نہیں ہونی چاہئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.