19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:10
الطاف حسین بہت بڑے لیڈرہیں،انہوں نے بڑے پن کامظاہرہ کیا
اے آر وائی - کراچی : وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ الطاف حسین بہت بڑے لیڈر ہیں، انہوں نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا۔ ایم کیو ایم کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں اور کراچی میں امن چاہتے ہیں۔
کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہناتھا کہ خواہش ہے کہ عشرت العباد واپس آجائیں وہ خود انہیں لینے جائیں گے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا کے بیان پر بھائیوں اور بہنوں کی جو دل آزاری ہوئی اس پر میں اور مرزا معافی مانگ چکے ہیں۔ سیاسی جماعتوں میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی ہر معاملے پر مل بیٹھ کر بات کریں گے۔