تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:11

صدر کاالطاف حسین کو فون،استعفے واپس لینے پر زور

اے آر وائی - اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری نے رات گئے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو ٹیلی فون کیا اور ان سے سندھ کے سنیئر صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے بیان کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا صدر نے الطاف حسین پر زور دیا کہ ایم کیو ایم کے وزراء استعفے واپس لیں۔



زرائع کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کی ہونیوالی گفتگو سے ایم کیو ایم اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک کے خاتمے کا امکان ہے، جبکہ دونوں جماعتوں کے درمیان مفاہمت کے حوالے سے پیشرفت بھی ہو سکتی ہے، صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق ڈاکٹر ذوالفقار مرزا بھی آج صبح صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.