19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:11
امریکا اور پاکستان کےتعلقات بہت خراب نہیں،حسین حقانی
اے آر وائی - واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی نے کہاہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات اتنے خراب نہیں۔جوکچھ میڈیا میں ظاہر کیا جارہا ہے،حقیقت میں ویسا نہیں۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے،دونوں ممالک کے درمیان پیچیدہ اور کثیرالجہت تعلقات ہیں، کبھی کبھار بہترین اتحادیوں میں بھی اختلافات پیدا ہوجاتے ہیں۔
پاکستان کی امداد روکے جانے پر سوال کے جواب میں کہا کہ امریکا نے امداد نہیں بلکہ کولیشن سپورٹ فنڈز روکے ہیں، جو دہشت گردی کےخلاف لڑی جانے والی جنگ کے اخراجات ہیں، امریکا نے یہ فنڈز دسمبر دوہزار دس سےروک رکھے ہیں، امریکی حکام سے پہلے بھی اس معاملے پر بات ہوئی تھی، آئندہ بھی کریں گے۔حسین حقانی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پاکستان کے بھی اتنے ہی دشمن ہیں جتنے امریکا کے۔