19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:11
صدر زرداری کل سے ایران کا سرکاری دورہ کریں گے
اے آر وائی - اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری کل سے ایران کا سرکاری دورہ کری گے۔ اپنے دورے میں وہ ایران کے سپریم لیڈر اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
اسلام آباد میں ایرانی سفیر ماشاء اللهہ شاکری نے ایرانی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ صدر زرداری اپنے دورے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ ه علی خامنہ ای کے علاوہ دیگر ایرانی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی اور ثقافتی رشتے ہیں۔ دونوں رہنما ان تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بات چیت کریں گے۔