تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:11

سپریم کورٹ : ظفرقریشی کی معطلی کا ریکارڈ پیش

اے آر وائی - اسلام آباد : سپریم کورٹ کے طلب کرنے پرسیکریٹر ی داخلہ اور سیکریٹر ی اسٹیبلشمنٹ نے ظفر قریشی کی معطلی کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرادیاہے۔



چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے این آئی سی ایل کیس کی سماعت میں ریمارکس میں کہا کہ سیکریٹری داخلہ نے تمام کارروائی قانونی اختیا رکے بغیر کی ،اٹارنی جنرل ایک مرتبہ پھر سوچ لیں کہ یہ معاملہ کہاں جا رہا ہے ۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے استفسار پر اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایاتھاکہ ظفر قریشی کو تاحال بحال نہیں کیا گیا ۔



ظفر قریشی کی سیاسی بنیادوں پر معطلی کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ جس کے بعد سماعت کل تک کےلئے ملتوی کردی گئی ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.