19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:11
جنرل احمد شجاع پاشا کی امریکی حکام سے ملاقاتیں
اے آر وائی - واشنگٹن: آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جرنل احمد شجاع پاشا کی امریکی سی آئی اے چیف مائیکل مورل اور صدارتی ایلچی مارک گراسمین سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دہشت گردی اور عسکریت پسندی کا قلع قمع کرنے کیلئے انٹیلی جنس فریم ورک کی تشکیل کا فیصلہ ہوا ہے۔
واشنگٹن سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے کے مطابق احمد شجاع پاشا نے بدھ کے روز امریکا آمد کے بعد سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیکل موریل سے واشنگٹن میں ملاقات کی۔ جس اس بات پر اتفاق ہوا کہ اسامہ کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی بے اعتمادی کی فضا کو ختم کیاجائیگا۔ اور خطے سے دہشتگردی اوعسکریت پسندی کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس کے تبادلے کا فریم ورک تیار کیا جائیگا۔
پاشا نے دیگر امریکی حکام کے علاوہ پاکستان اور افغانستان کے متعلق امریکی صدر براک اوباما کے خصوصی ایلچی مارک گراسمین سے بھی ملاقات کی۔ جس میں افغانستان میں طالبان اور القاعدہ کے خلاف آپریشن کے ساتھ خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔