19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:12
سینیٹ: اپوزیشن لیڈرکیلئے ایم کیوایم کی غفور حیدری کی حمایت
اے آر وائی - اسلام آباد : متحدہ قومی موومنٹ نے سینٹ میں قائد حزب اختلاف کی نشست کے لیے جمیعت علمائے اسلام ف کے مولانا عبدالغفور حیدر ی کی حمایت کردی۔
ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کے چھ سینٹرز جمعیت علمائے اسلام ف گروپ کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کی حمایت کرینگے ۔ اس سلسلے میں سینیٹ سیکریٹریٹ میں درخواست جمع کرادی گئی ہے۔ ایم کیوایم کی حمایت کے بعد جے یو آئی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے درکار مطلوبہ اکثریت حاصل ہوجائے گی۔