تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:12

کراچی میں ایف سی اور رینجرز کے مزیددستے تعینات کرنےکاحکم

اے آر وائی - اسلام آباد : وزیرداخلہ رحمان ملک نے کراچی میں قیام امن اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ایف سی اور رینجر کے مزید دستے تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیےہیں۔



وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ قانون کی خلاف ورز ی کرنے والوں سے سختی سے نمٹاجائے گا۔



وزیرداخلہ کی جانب سے غیر ملکیوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ملک کے کسی بھی حصے میں سفر کرتے وقت اپنی شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں جبکہ ممنوعہ مقامات پر جانے سے گریز کریں ۔ وزیر داخلہ نے کراچی کے خراب حالات میں رینجرز کے پیشہ وارانہ کردار کی بھی تعریف کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.