تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:12

پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کا امکان

اے آر وائی - اسلام آباد : بحیرہ عرب میں بننے والے مون سون سسٹم کے باعث پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کا امکان ہے۔ پنجاب میں لاہور فیصل آباد ، میانوالی ، شیخوپورہ ، پتوکی میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ۔



آئندہ چوبیس گھنٹوں کےد وران راولپنڈی ، اسلام آباد ، گوجرانوالہ ، لاہور، ساہیوال ، سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژن، خیبر پختونخوا میں مالاکنڈ ، پشاور، ہزارہ اور کوہاٹ ڈویژن اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ زیریں سندھ میں بھی کچھ علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب ، خیبر پختونخواکے بالائی علاقوں اور کشمیر میں بارش ہوئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.