تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:12

وزیراعظم سے امیر مقام کی ملاقات،کابینہ میں شمولیت سےمعذرت

اے آر وائی - اسلام آباد : مسلم لیگ ق کے رہنما امیر مقام نے وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سے ملاقات میں وفاقی کابینہ میں دوبارہ شمولیت سے معذرت کر لی ہے۔



امیر مقام نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور انہیں اپنے اس فیصلے سے آگاہ کیا ۔ذرائع کے مطابق امیر مقام نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ وہ حکومت کے مثبت اقدامات کی حمایت کرتے رہیں گے ۔



انہوں نے آزاد کشمیر انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کامیابی پر وزیراعظم کو مبارکباد دی ۔وزیراعظم نے امیر مقام کے جلسے میں خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عسکریت پسند روشن خیال سیاسی قیادت کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.