19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:12
صدرزرداری کی ذوالفقار مرزا کو محتاط رہنے کی ہدایت
اے آر وائی - اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری نے سندھ کے سینئر وزیر ڈاکٹر زوالفقار مرزا کو ایوان صدر طلب کرکے ان سے الطاف حسین کے متعلق بیان پر وضاحت طلب کی اور غیر ضروری بیانات پر ناپسنددیگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی .
صدرمملکت نے ایوان صدر میں ذوالفقار مرزا سے ملاقات میں واضح کیا کہ پارٹی اور حکومت ان کے ایسے بیانات کو پسند نہیں کرتی۔ صدر نے کہا کہ سندھ، خیبر پختو نخواہ ،پنجاب سمیت ملک کے تمام حصوں میں مقیم مہاجر پاکستانی اور اس پاک دھرتی کی اولاد ہیں, ان کی کسی قسم کی تضحیک برداشت نہیں کی جائے گی۔
صدر زرداری نے اس موقع پربتایا کہ ان کی ایم کیوایم کے سربراہ الطاف حسین سے بھی بات ہوئی ہے اورانھوں نے ایم کیوایم کے قائد سے ذوالفقارمرزا کے بیان پرمعذرت کی ہے۔ آصف زرداری کہا کہ ملک کو دہشتگردوں سے خطرات ہیں، سب کو ان کیخلاف متحد ہوکرلڑنا ہوگا۔ یہ وقت سیاسی قیادت کومضبوط کرنے کاہے، دہشتگردوں کو اسی صورت شکست دی جاسکتی ہے۔ صدرنے کہا کہ ملک میں پنپنے والی نئی جمہوریت کوشدت پسندوں اورعسکریت پسندوں سے خطر ہ ہے،سیاسی قیادت برداشت کامظاہرہ کرکے جمہوریت کیلئے اپنا کرداراداکرے۔