19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:12
آئی ایم ایف کے کہنے پر پالیسیاں بنائی جارہی ہیں، شاہ محمود
اے آر وائی - لاہور: سابق وزیر خارجہ اور فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر پالیسیاں تشکیل دی جارہی ہیں جو معیشت کے ساتھ سیاست کےلئے بھی نقصان دہ ہے۔
لاہور میں فارمرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونے والے سیمینار میں شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ فرٹیلائزر انڈسٹری کےلئے گیس اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ کھاد کےلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے اور جی ایس ٹی کے نفاذکوپارلیمنٹ میں چیلنج کیا جائےگا۔