19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:13
خارجہ پالیسی میں جی ایچ کیو کی رائے ضروری ہے، سلیم سیف اللہ
اے آر وائی - اسلام آباد : سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیر مین سینیٹر سلیم سیف اللہ خان نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی بنانا حکومت کا کام ہے لیکن اس میں جی ایچ کیو سمیت دیگر اداروں کی رائے بھی ضروری ہے .
کمیٹی کا اجلاس سینیٹر سلیم سیف اللہ خان کی صدارات میں ہوا۔ وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے کمیٹی کو بتایا کہ توقع ہے کہ پاک بھارت مذاکرات مثبت اور نتیجہ خیز ہویں گے۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سلیم سیف اللہ نے کہا کہ بھارت نے حالیہ ممبئی دھماکوں کے حوالے سے پاکستان پر براہ راست کوئی الزام نہیں لگایا۔
پاک بھارت وزرائے خارجہ اور سیکریٹری خارجہ مذاکرات شیڈول کے مطابق ہونگے۔ پاک بھارت مذاکرات میں پانی، ویزا اور مسئلہ کشمیر سمیت تمام متازعہ امور پر مثبت پیش رفت ہونی چائیے ۔