19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:13
پشاور ہائی کورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کی تقرری کا فیصلہ مؤخر
اے آر وائی - پشاور : ججز تعیناتی پارلیمانی کمیٹی پشاور ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کی تقرری کا فیصلہ اکیس جولائی تک موخر دیا ہے .
سپریم جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے چھ ججز جسٹس خالد محمود ،فضل حق عباسی ،ناصر حسین خان ،وقار احمد خان ،قیصر رشید اور ملک عظمت کی تقرری کی سفارش کی تھی۔
اجلا س کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمیٹی کے چیئر مین سید نیئر حسین بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن سے مزید معلومات طلب کی ہیں جو کے موصول ہوتے ہی اکیس جولائی کو ان ججز سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا ۔