19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:13
اپوزیشن میں رہتے ہوئے مثبت باتوں پرتعاون کریں گے،الطاف حسین
اے آر وائی - لندن : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ایوان صدر سے جاری ہونے والے بیان کی مثبت باتوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اپوزیشن میں رہتے ہوئے حکومت کی مثبت باتوں میں تعاون کرے گی ۔
اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے ایوان صدراسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ تحریربیان میں مثبت باتوں کا زبردست خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری کویقین دلایا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ جمہوریت کے فروغ،انتہاء پسندی ودہشت گردی کے مکمل خاتمے،امن کے قیام ، معاشی ترقی وخوشحالی کیلئے تمام جمہوری قوتوں اور اپوزیشن میں رہتے ہوئے حکومت کے تمام مثبت اقدامات کونہ صرف خوش آئندکہے گی بلکہ بھرپورتعاون بھی کریگی۔