19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:13
جنرل پاشا کا امریکی حکام کے سامنے دوٹوک موقف
اے آر وائی - واشنگٹن: آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل احمد شجاع پاشا نے امریکی حکام کےسامنے مختلف امور پر پاکستانی موقف دو ٹوک انداز میں پیش کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق واشنگٹن میں جنرل احمد شجاع پاشا نے امریکی حکام کےساتھ ملاقاتوں میں ڈرون حملوں میں اضافے پر تشویش کا اظہارکیا۔
ملاقاتوں میں امریکی حکام کیلئے ویزوں میں کمی،انٹلی جینس معلومات کےتبادلے،افغان سرحد کے پار سے پاکستانی افواج پر حملے،القاعدہ رہنما ایمن الظواہری کی پاکستان میں موجودگی سے متعلق دعوؤں ،حالیہ ممبئی دھماکوں کے بعد کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔