تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:13

وزیراعلیٰ پنجاب نے 5لاکھ لوگوں سےروزگارچھین لیا،پرویزالہی

اے آر وائی - لاہور: سینئر وفاقی وزیر چودہدری پرویز الہی نے کیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے 5 ہزار کیلئے یلوکیب کا اعلان کر کے سبزی و فروٹ منڈی کے پانچ لاکھ لوگوں سے روزگار چھین لیا۔



لاہور میں اپنی رہایش گاہ پر کوٹ لکھپت سبزی منڈی کے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کی شریف برادران لوگوں کے بے روزگار کرنے کے عادی ہیں۔ ہمارے دور میں کوئی دکان یا مکان بلڈوزنہیں ہوا۔ متاثرین نے حمزہ شہباز شریف پر الزام لگایا کہ ان کی ملٹی نیشنل کمپنی کیلئے ان کی دکانیں، مکانات اور ہائیکورٹ کے احکامات بھی بلڈوز کردیئے گئے۔



یہ کیسی پنجاب حکومت ہے جو محنت کر کے روزگار کمانے والے شریف لوگوں کو تو جیلوں میں بند کر رہی ہے اور بد معاشوں ،ڈاکووں، دہشت گردوں کو کھلا چھوڑ رکھا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.