19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:14
مسلم لیگ ن کے کارکنان انجم عقیل کو چھڑا کر لے گئے
اے آر وائی - اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے کارکنان نے تھانہ شالیمار پر حملہ کر کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل کوپولیس کی تحویل سے چھڑا لیا دوسری جانب پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ تھانے پر حملہ آوروں کا تعلق مسلم لیگ ن سے نہیں ۔
تھانہ شالیمار پر اچانک مسلم لیگ ن کے کارکنان کی بڑی تعداد نے دھاوا بول دیا اور شدید فائرنگ کی ، اس دوران مسلح افراد اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی کے مناظر بھی دیکھنے میں آئے ۔ دریں اثنا مسلح ملزمان رکن قومی اسمبلی انجم عقیل کو پولیس کی تحویل سے چھڑا کر لے گئے ۔ پولیس کے مطابق آٹھ حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
دوسری جانب وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانے پر حملہ آوروں کا تعلق مسلم لیگ ن سے نہیں ، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں ، انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ حملہ آوروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔