تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:14

باغ آزادکشمیر :مسلم کانفرنس کے سردار میر اکبر کامیاب

اے آر وائی - باغ : آزادکشمیر قانون اسمبلی کے حلقہ شرقی باغ پر مسلم کانفرنس کے سردار میر اکبر خان انیس ہزار دو سو سترہ ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے سردار ضیاء القمر نے اٹھارہ ہزار دو سو ساٹھ ووٹ حاصل کئے ۔



شرقی باغ کے دس پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ ہوئی، جس میں سردار میر اکبر خان اور سردار ضیاء القمر کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا ۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم کانفرنس کے امیدوار سردار میر اکبر خان کامیاب قرار پائے ۔ ری پولنگ جن دس اسٹیشنز پر ہوئی ان میں مسلم کانفرنس کے امیدوار میر اکبر خان کو چودہ سو اننچاس ووٹ ملے جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار ضیاء القمر کو چوبیس سو اننچاس ووٹ حاصل کیے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.