19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:14
وزیراعظم نے 11 پارلیمانی سیکرٹریزتعینات کردیئے
اے آر وائی - اسلام آباد : وزیراعظم نے گیارہ ارکان قومی اسمبلی کومختلف وزارتوں اورڈویژنوں میں پارلیمانی سیکرٹری مقررکردیا ہے
ان ارکان قومی اسمبلی میں نواب لیاقت علی خان کوانفارمیشن ٹیکنالوجی،گل محمد جاکھرانی کودفاعی پیداوار،عظیم دولتانہ کودفاع، محمدطارق تارڑکوانفارمیشن اینڈٹیکنالوجی میں تعینات کیاگیا ہے جبکہ رینا کماری کو اوورسیزپاکستانیز،سیدعنایت علی شاہ کوانسدادمنیشات، مہرین رزاق بھٹو کوپورٹس اینڈشپنگ میں پارلیمانی سیکرٹری لگایاگیا ہے۔
ڈاکٹرلال چند کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ڈاکٹرظل ہما کو اکنامک افیئرزڈویژن، رمیش لال کوپوسٹل سروسز اور ثمینہ مشتاق پگاں والا کوکشمیراورگلگت بلتستان امورسے متعلق پارلیمانی سیکرٹری مقررکیاگیا ہے۔