19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:14
وزیراعظم سے وزیر مذہبی امور خورشید شاہ کی ملاقات
اے آر وائی - اسلام آباد: وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے مذہبی امور کے وفاقی وزیر سید خورشید شاہ کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ حج کے دوران عازمین کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے عازمین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے پر بھی زور دیا تاکہ عازمین پوری لگن کے ساتھ مذہبی رسومات ادا کر سکیں۔
وہ وزیراعظم ہاؤس میں مذہبی امور کے وفاقی وزیر سید خورشید شاہ سے بات چیت کر رہے تھے۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال بھی زیر غور آئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو حج انتظامات سے آگاہ کیا۔