تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:14

انجم عقیل فرار کیس کی جوڈیشل انکوائری شروع

اے آر وائی - اسلام آباد: انجم عقیل فرار کیس کی جوڈیشل انکوائری شروع کردی گئی اس سلسلے میں ایس پی اورایس ایچ او کے بیانات قلمبند کئے گئے۔ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل کو اسلام آباد میں پولیس نے فراڈ کے مقدمے میں گرفتار کرکے تھانے منتقل کیا جہاں مبینہ طور پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے حملہ کرکے انہیں چھڑالیا تھا۔ بعد ازاں پولیس نے مرکزی ملزم سمیت نوحملہ آوروں کو گرفتار کرلیا۔



انجم عقیل کو گزشتہ سال کے ایک فراڈ کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔جسے چھڑانے کیلئے مسلم لیگ نواز کے مبینہ کارکنوں نے تھانے پر حملہ کیا، اس دوران انھوں نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے اور انجم عقیل کی دوبارہ گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ۔



وزیر داخلہ رحمن ملک نے انجم عقیل کے پولیس کی حراست سے فرار ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی اسلام آباد، ایس ایچ او کو غفلت برتنے پرگرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ دوسری طرف ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی کارروائی میں مرکزی حملہ آور ملک اختر سمیت نو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.