19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:15
صوبوں کومنتقل3اسپتالوں کی سربراہی ڈاکٹر عاصم کو دینےکافیصلہ
اے آر وائی - کراچی : حکومت نے صوبوں کو منتقل کیے جانے والے تین ٹیچنگ میڈیکل اسپتالوں کے بورڈ آف گورنرز اکا سربراہ وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کوبنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈاکٹر عاصم کو جن اسپتالوں کے بورڈ آف گورنرز کا سربراہ بنایا جا رہا ہے، ان میں نیشنل انسٹی ٹیوف آف چائلڈ ہیلتھ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو وسکیولر ڈیزیزز، اور جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر شامل ہیں۔ ان تینوں ٹیچنگ اسپتالوں کو ایس آئی یو ٹی کی طرز پر خود مختار حیثیت دے کر بورڈ آف گورنرز کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔