19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:15
انجم عقیل خان کیس کے ملزمان عدالت میں پیش
اے آر وائی - راولپنڈی: انجم عقیل فرار کیس کے37 ملزمان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا11 ملزمان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ جبکہ 21ملزمان کا 14 روزہ جوڈیشنل ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔
را و لپنڈ ی میں انسدا د دہشتگر دی کی عدا لت نے پو لیس فا ؤ نڈ یشن اراضی کیس کے مرکزی ملزم رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کو اسلام آباد پولیس کی حراست سے چھڑانے کے واقعہ میں ملوث گیارہ ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے جبکہ اکیس ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر سنٹرل جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ ملزمان کیخلاف اسلام ٓباد کے تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج ہے ۔ عدالت میں ملزمان کی پیشی کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے ۔ ملزمان کو بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے کچہری لایا گیا۔