19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:15
خیبر پختونخوا: بارش اور سیلاب، ٹانک کا پشاور سے رابطہ منقطع
اے آر وائی - پشاور: خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ضلع ٹانک میں بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں ۔ندی نالوں میں شدید طغیانی کی وجہ سے پشاورٹانک روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کےلئے بند کردیا گیاہے۔
ندی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے شاہ عالم ، پائی ، میاں خانی ، گل امام کے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ۔سیلابی ریلے کی وجہ سے متعدد رابطہ پل بہہ گئے ہیں جس کی وجہ سے درجنوں دیہات کا ٹانک سے رابطہ منقطع ہوگیاہے ۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں ۔ دوسری جانب دریائے گمل ،لونی میں سیلابی ریلے نے ٹانک ڈیرہ روڈ کا کٹاؤ شروع کردیا ہے۔