تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:15

ملتان بستی لابر نہر ولی محمدمیں 10 فٹ چوڑا شگاف

اے آر وائی - ملتان : ملتان بستی لابر نہر ولی محمدمیں 10 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آ گئی محکمہ انہار کی غفلت پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ ملتان کے نواحی علاقے بستی باغ والا کے قریب ولی محمد نہر میں بارشوں کے باعث تغیانی آ گئی جس سے نہر میں 10 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔



نہر کے پانی سے سینکڑون ایکڑ اراضی زیر آب آ گئی اور 6 گھنٹے تک محکمہ انہار کی ٹیمیں نہ پہنچنے سے پانی گھروں میں بھی داخل ہو گیا۔تاہم ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر مقامی لوگوں کی مدد سے امدادی کاروائیاں کی۔متاثریں نے محکمہ انہار احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.