19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:15
انجم عقیل جلد گرفتارکرلیاجائیگا، رحمن ملک
اے آر وائی - اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہاہےکہ کرپشن میں ملوث نوازلیگ کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل جہاں بھی ہونگے انہیں گرفتار کرلیاجائیگا۔انجم عقیل قوم سے معافی مانگیں اور خود گرفتاری پیش کریں ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے حکم پر انجم عقیل کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ انجم عقیل کا فرارایک سیاہ کارنامہ ہے ۔نواز لیگ کو انجم عقیل کی رکنیت کو معطل کردینا چاہیے ۔ پولیس میں ملوث کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی کرینگے ۔
ممبئی دھماکوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ بھارت کو ممبئی دھماکوں پر ہرطرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ دہشتگردی پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی ۔