تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:15

اسلام آباد : انجم عقیل کو عدالت نے اشتہاری قرار دیدیا

اے آر وائی - اسلام آباد : مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل کو سول جج کی عدالت نے اشتہاری قراردیدیا ہے۔ پولیس نے سول جج کی عدالت میں مؤقف اختیارکیا تھا کہ رکن قومی اسمبلی گذشتہ روز پولیس حراست سے فرار ہوگئے تھے ۔ اسلئے انہیں اشتہاری قراردیاجائے ۔ جس کے بعد سول جج نے انجم عقیل کو اشتہار ی قرار دیا۔



ترجمان اسلام آباد پولیس نے بھی انجم عقیل کو اشتہاری قراردینے کی تصدیق کردی ہے ۔انجم عقیل کو گذشتہ روز پولیس فاؤنڈیشن اسکینڈل میں ملوث ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ جس کے بعد نوازلیگ کے درجنوں مسلح کارکن انہیں پولیس حراست سے چھڑا کر لے گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.