19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:15
انجم عقیل گرفتاری دیدیں ، وزیراعلی پنجاب کی ہدایت
اے آر وائی - مری : وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل کو ہدایت کی ہے کہ وہ خو د کو پولیس کے حوالےکردیں۔
مری میں نواز لیگ کے اعلی سطح کے اجلاس میں شہبازشریف نے کہاکہ انجم عقیل بیگناہ ہیں تو عدالت میں جائیں ۔ نوازلیگ غیر قانونی اقدامات کو برداشت نہیں کریگی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انجم عقیل کی گرفتاری دینے کے موقع پر نواز لیگ کے متعدد ارکان قومی اسمبلی بھی موجود ہوں گے۔