19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:16
پیرپگارا نے حکومت کے ساتھ تعاون کا یقین دلایا ہے ،منظوروسان
اے آر وائی - کراچی : وزیرداخلہ سندھ منظوروسان نے کہاہےکہ پیر پگارا نے حکومت کے ساتھ تعاون کا یقین دلایا ہے ۔ صوبے میں امن وامان کی بحالی اولین ترجیح ہے۔
کراچی میں پیرپگارا سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتےہوئے انھوں نےکہاکہ شہرمیں ہنگامہ آرائی کے الزام میں دو سواسی افراد کو گرفتار کیا گیا۔ جس میں سے پچاس افراد کو ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا گیا۔