تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:16

دفترخارجہ کو القاعدہ سے دھمکیاں مل رہی ہیں، ترجمان دفترخارجہ

اے آر وائی - اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہاہےکہ دفتر خارجہ سمیت تمام اداروں کو القاعدہ سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔



ہفتہ وار پریس بریفنگ میں انھوں نے بتایا کہ دفتر خارجہ کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے ۔پاکستان میں تمام ادارے القاعدہ کے نشانے پر ہیں ۔ انھوں نےکہاکہ امریکہ سے فوجی امداد کی بحالی کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں ۔



انھوں نےکہاکہ پاک بھارت سیکریٹری خارجہ مذاکرات اٹھارہ جولائی کو ہونگے ۔ جس کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ ملاقات کرینگے ۔ پاک بھارت مذاکرات کے شیڈول میں تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔



تہمینہ جنجوعہ نے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری ایرانی قیادت کی دعوت پر تہران کا ایک روزہ دورہ کر رہے ہیں اس دوران ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی اور ایرانی صدر احمدی نژاد سے دو طرفہ اور علاقائی امور پر مشاورت ہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.