تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:16

اسلام آباد:22 نرسریوں کیلئے الاٹ کی گئی اراضی کی تفصیلات طلب

اے آر وائی - اسلام آباد:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی خصوصی کمیٹی نے وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کی جانب سے ماضی میں بائیس نرسریوں کیلئےالاٹ کردہ اراضی کی تمام تفصیلات پندرہ دن میں طلب کرلی ہیں۔



خصوصی کمیٹی کا اجلاس کنوینر ندیم افضل چن کی زیرصدارت ہوا، جس میں سی ڈی اے کی جانب سے نرسریوں کیلئے لیز پر دی گئی زمین کے معاملہ کا جائزہ لیا گیا۔ سی ڈی اے کے چیئرمین امتیاز عنایت الٰہی نے کہا کہ پی اے سی کی ہدایت کے مطابق آٹھ نرسریوں کی تیس سالہ لیز منسوخ کرکے انہیں ایک سال کا لائسنس دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ نرسریوں کے معاملہ کا پی اے سی نے نوٹس لے کر بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.