تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:16

وزیراعظم گیلانی سے وزیرخزانہ حفیظ شیخ کی ملاقات

اے آر وائی - اسلام آباد : وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور انہیں امریکی امداد سے متعلق آگاہ کیا۔



حفیظ شیخ نے وزیراعظم کو امریکی نایب وزیر خارجہ تھامس نائیڈز سے ہو نے والے رابطوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے وزیراعظم کو بتایا کہ امریکی نائب وزیر خارجہ نے سویلین امداد جاری رکھنے اور بھاشا ڈیم سمیت توانائی کے بڑے منصوبوں کے لیئے معاونت کا عندیہ دیا ہے۔ انہوں نے کولیشن سپورٹ فنڈ سے متعلق ہونے والی بات چیت کی تفصیلات سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.