19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:16
میڈیا امن کاضابطہ اخلاق اپنی پالیسیوں میں شامل کرے ،شاہی سید
اے آر وائی - کراچی : عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ انفرادی عمل کو بنیاد بناکر عوام کی جان و مال کو نقصان پہنچانا زیادہ قابل مذمت ہے، میڈیا اگر امن
کا ضابطہ اخلاق اپنی پالیسیوں میں شامل کرلے تو سنسنی اور خوف و ہراس کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔ مردان ہاؤس کراچی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ شخصی معافی تلافی عوام کیلئے نئی بات نہیں ہے لیکن بے گناہ ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے معافی کون مانگے گا ۔
شاہی سید کا کہنا تھا کہ عالمی جنگوں کے اسباب میں اہم کردار میڈیا کا بھی رہا ہے۔ پاکستان کے بعض الیکڑونک چینلز کے اینکرز سنسنی اور اشتعال انگیزی پیداکرنے کیلئے نامناسب سوالات کرتے ہیں۔ عوام کو میڈیا کی آزادی سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔