تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:17

وفاقی محکموں میں کرپشن میں 35 فیصد اضافہ،رپورٹ

اے آر وائی - اسلام آباد : پاکستان کی سال دوہزار آٹھ نو اور دوہزار نو دس کی آڈٹ رپورٹس کے مطابق نہ صرف ملک کے اداروں میں کرپشن کاسلسلہ جاری ہے، بلکہ وفاقی محکموں میں اس میں پینتیس فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔



گزشتہ دو مالی سالوں کی آڈٹ رپورٹس اور عالمی اداروں کی رپورٹ کے موازنے سے ظاہر ہوتا ہےکہ قومی اداروں میں نہ صرف کرپشن جاری ہے بلکہ گزشتہ ایک سال میں وفاقی محکموں میں اس میں بے پناہ اضافہ ہوا۔ آڈٹ رپورٹ دوہزار نو دس کے مطابق پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت کے پہلے سال دو ہزار نو اور دس میں چھبیس وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں میں چھ کروڑ نوے لاکھ روپے سے زائد کی خرد برد ہوئی جبکہ اس کے علاوہ دور ارب چالیس کروڑ ستر لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن بھی ریکارڈ کی گئی۔ جو سال دوہزار نو اور دس سے کی خرد برد سے پینتیس فیصد زیادہ ہے۔



ڈیفنس سروسز، پاکستان ریلوے، فیڈرل بورڈ آف روینیو اور سی ڈی اے میں ہونے والی کرپشن اس میں شامل نہیں۔سال دوہزار آٹھ اور نو میں وفاقی وزارت تجارت،صحت، داخلہ اور فاٹا میں خرد برد کے کیسز سامنے آئے۔ وفاقی وزارت تجارت میں ڈھائی کروڑ روپے کی کرپشن ریکارڈ کیاگیا۔جبکہ فاٹا سیکرٹریٹ میں چار کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.