19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:17
احتساب سب کا ہونا چاہئے،مخدوم جاوید ہاشمی
اے آر وائی - لاہور: مسلم لیگ نواز کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہاہےکہ احتساب سب کا ہوناچاہئے۔ ملک میں سیاسی جماعتوں میں درست طریقے سے انتخابات کا رواج نہیں ہے ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انکاکہناتھاکہ نوازلیگ بہت سارے ساتھیوں کو ملاکر الیکشن لڑے گی ۔ رواں سال سیاسی جماعتوں کےلئے اہم ہوگا۔انکا کہناتھا کہ الیکشن قریب ہیں، توڑپھوڑ کی نہیں، جوڑ توڑ کی بات ہونی چاہئے۔