تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:17

لاڑکانہ :سینٹرل جیل میں قیدیوں کےخلاف آپریشن روک دیا گیا

اے آر وائی - لاڑکانہ : سینٹرل جیل لاڑکانہ میں آپریشن روک دیاگیاہے۔آپریشن روکنے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ انتظامیہ کوئی جانی نقصان نہیں چاہتی ۔ جیل میں قیدیوں نے آٹھ اہلکاروں یرغمال بنایاہواہے ۔جنہیں رہا کرانے کےلئے کوششیں جاری ہیں ۔



جیل میں آپریشن کے لئے بھیجی گئی بکتر گاڑیوں کوبھی واپس بلالیاگیا ہے۔قیدیوں کا کہنا ہے کہ نواب سردار خان چانڈیو اور سردار خادم حسین جتوئی مذاکرات میں شامل ہوں اور انکی ذمہ داری لیں تو وہ مذاکرات کےلئے تیار ہیں ۔ آج صبح پولیس اور رینجرز نے جیل سے قیدیوں کو دوسری جیل منتقل کرنےکےخلاف احتجاج کرنےوالے قیدیوں کےخلاف آپریشن شروع کیاتھا جس کے جواب میں قیدیوں نے شدید مزاحمت کی اوردو ڈی ایس پیز سمیت پانچ اہلکاروں کو زخمی کردیا۔



پولیس نے آنسو گیس کی شیل فائر کئے جو قیدیوں نے اٹھاکر واپس پولیس اہلکاروں کی جانب پھینک دیئے، جس سے کچھ پولیس اہکاروں کی طبیعت بگڑ گئی۔دوسری جانب سو سے زائد قیدیوں نے خود کو پولیس کے حوالے کردیاہے ۔جنہیں دیگر جیلوں میں منتقل کردیاگیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.