19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:19
کرم ایجنسی: مسلح افراد نے 5 ٹرک اور1 پک اپ نذر آتش کردی
اے آر وائی - پارا چنار : کرم ایجنسی کے علاقے مندوری اوورچار خیل میں مسلح افراد نے پانچ ٹرکوں اور ایک پک اپ کو نذر آتش کرکے متعدد ڈرائیوروں کو اغوا کرلیا۔
پارہ چنار شہر سے خالی ٹرکوں کا قافلہ پشاور کی طرف جارہا تھا کہ لوئر کرم کے علاقے مندوری اوورچار خیل میں مسلح افراد نے گاڑیوں پر پہلے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے بعد پانچ ٹرکوں اور ایک پک اپ کو آگ لگادی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ٹرک کے دو کنڈیکٹر زخمی ہوگئے۔ اس دوران مسلح افراد نے متعدد ڈرائیوروں کو بھی اغوا کرلیا۔ واقعہ کے فوری بعد سیکورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کے خلاف سرچ آپریشن کردیا۔