تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:19

لاڑکانہ جیل:انتظامیہ اورقیدیوں کے مذاکرات کل ہونگے

اے آر وائی - لاڑکانہ : لاڑکانہ جیل میں قیدیوں نے یرغمال بنائے گئے آٹھ پولیس اہلکاروں کو رہا کر دیا۔ جب کہ جیل انتظامیہ اور قیدیوں کے درمیان مذاکرات کل ہوں گے۔



پولیس اور رینجرز نے جیل سے قیدیوں کو دوسری جیل منتقل کرنےکےخلاف احتجاج کرنےوالے قیدیوں کےخلاف آپریشن شروع کیا ، جس کے جواب میں قیدیوں نے شدید مزاحمت کی اوردو ڈی ایس پیز ، ایک ایس ایچ او اور تین اہلکاروں زخمی کردیا۔ پولیس نے آنسو گیس کی شیل فائر کئے جو قیدیوں نے اٹھاکر واپس پولیس اہلکاروں کی جانب پھینک دیئے، جس سے کچھ پولیس اہکاروں کی طبیعت بگڑ گئی۔



دوسری جانب سو سے زائد قیدیوں نے خود کو پولیس کے حوالے کردیاہے ۔جنہیں دیگر جیلوں میں منتقل کردیاگیاہے۔بعد میں قیدیوں نے امین مینگل کو مذاکرات میں شامل کرنے کی شرط پر مذاکرات کی حامی بھرلی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.