19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:20
عشرت العباد کا کردار سیاسی جماعتوں کے درمیان پل کا تھا
اے آر وائی - دادو : سندھ کے سینئر صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق نے کہا ہے کہ سندھ کے گورنر کی تقرری کا فیصلہ صدر مملکیت کریں گے۔
یہ بات انہوں نے دادو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ایم کیو ایم کو حکومت میں شامل کر کے گورنر شپ، چودہ وزارتیں اور کراچی کے پانچ تعلیمی بورڈ ان کے حوالے کئے اس کے باوجود وہ اپوزیشن کرنا چاہتے ہیں تو ہم کیا کریں۔انہوں نے کہا کہ گورنر عشرت العباد کا کردار پیپلزپارٹی، متحدہ اور اے این پی کے درمیان پل کا تھا ا انہوں نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا۔