تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:20

کمشنری نظام سے ڈرنےکی ضرورت نہیں،خورشید شاہ

اے آر وائی - سکھر : وفاقی وزیربرائے مذہبی امور سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کمشنری نظام سےڈرنے کی ضرورت نہیں کسی پر زبر دستی نہیں کر سکتے ،اس وقت ملک کی سالمیت اور معشیت اہمیت رکھتی، آپس کی لڑائی میں عوامی مسائل حل نہیں ہوسکتے۔



سید خورشید نےسکھربلڈ بینک اینڈ ڈونیٹنگ سوسائٹی کے ڈائگنوسٹک سینٹرکاسنگ بنیاد کےموقع پرمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچاس سال سے صوبائی مختاری کے لئے لڑ رہے ہیں،این ایف سی ایوارڈاور صوبوں کو خود مختاری دے کر مضبوط کیا ہے ۔



ان کا کہنا تھا کہ اگرصوبوں کو پہلے خود مختاری دے دی جاتی تو بنگلہ دیش نہیں بنتا۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اگر اپوزیشن میں بیٹھنا چاہتی ہے تو بھی ساتھ چلینگے۔ان کا کہنا تھا کہ تین کروڑ سے زائد جعلی ووٹ خارج کر دئے ہیں اور آئندہ الیکشن میں جدید طریقہ کار اختیار کیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.