تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:20

شب برات عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

اے آر وائی - کراچی : ملک بھر میں شب برات انتہائی عقیدت و احترام، مذہبی جو ش و جذبے اور دینی حمیت و شایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے۔



شب برات کے حوالے سے مساجد میں شب بیداری قرات و نعت اور درود سلام کی محافل کا انعقاد کیا گیا ہے جبکہ علماکرام شب برات کی اہمیت اور فضیلت سے حاضرین کو آگاہ کریں گے اس مو قع پر عالم اسلام اور خصوصی طور پر پاکستان کی سلامتی اور بقا کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی ، اور کروڑوں فرزندان اسلام اس موقع پر رب کائنات کے حضور سر بسجود ہو کر توبہ و استغفار ، اپنے اعمال کی اصلاح ، گناہوں سے توبہ ، رزق میں برکت ، صحت و تندرستی ، رزق حلال کے حصول کے طلب گار ہوں گے۔



شب برات کے سلسلے میں قبرستانوں میں فاتحہ خوانی کے لیئے آنے والوں کے لیئے خصوصی انتظامات کیئے گئے ہیں جبکہ لوگ اپنے پیاروں کی مغفرت کے لیے قبرستانوں میں فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.