19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:20
عقیل انجم کو آج عدالت میں پیش کیا جائےگا
اے آر وائی - راولپنڈی: پولیس حراست سے فرار ہونے والے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی عقیل انجم کو آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جسمانی ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائے گا ۔گذشتہ روز عقیل انجم کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ کرایا گیا تھا ۔
پاکستان مسلم لیگ نون کے ایم این اے انجم عقیل خان پر زمین کی فروخت میں اربوں روپے کی خورد برد کا الزام ہے۔ انجم عقیل نون لیگ کے رکن اسبملی منتخب ہونے سے پہلے اسٹیٹ ایجنٹ کا کام کرتے تھے۔ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن نے ملازمین کے لیے رہائشی اسکیم شروع کرنے کی غرض سے انجم عقیل کی رئیل اسٹیٹ کمپنی سے زمین کی خریداری کی۔ پانچ اعشاریہ آٹھ ارب روپے کی ادائیگی کے باوجود انجم عقیل نے پولیس فاؤنڈیشن کو زمین کے کاغذات نہں دیے۔ گزشتہ دنوں گرفتاری کے بعدانجم عقیل نے یہ رقم پولیس فاؤنڈیشن کو واپس کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔