تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:21

پاک۔بھارت ورکنگ گروپ کے مذاکرات آج ہورہے ہیں

اے آر وائی - نئی دہلی: پاک۔بھارت ورکنگ گروپ کا اجلاس آج ہورہاہے، جس میں اعتمادی سازی کے فروغ پر بات چیت کی جائیگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے مذاکرات میں سرحد پار تجارت، آمد رفت، ویزا پالیسی میں نرمی سمیت دیگر امور کے متعلق بھی حتمی فیصلےہونگے۔



مذاکرات میں چھ رکنی پاکستانی وفد کی نمائندگی جنوبی ایشیا کے متعلق ڈائریکٹر جنرل زہرا ایچ اکبری کرینگی۔ جبکہ بھارت کی جانب سے جوائنٹ سیکرٹری برائے امور پاکستان، افغانستان اور ایران وائی سنہا کرینگے۔ رپورٹ کے مطابق اس مذاکرات کے نتائج کا حتمی اعلان دونوں ممالک کے وزراخارجہ میں ملاقات کے بعد کیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.