19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:21
صدر زرداری کل افغانستان کے دورے پر روانہ ہورہے ہیں
اے آر وائی - اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری کل ایک روزہ دورے پر افغانستان روانہ ہورہے ہیں ۔جہاں وہ کابل میں افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کرینگے ۔ صدرزرداری کے دورہ ایران میں روحانی لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور ایرانی صدر محمود احمدی نژاد سے ملاقات کے بعد دورہ افغانستان کو اہم قراردیاجارہاہے۔
وزرات خارجہ کے ذرائع کے مطابق صدر زرداری افغان صدر سےعلاقائی سلامتی کی صورتحال اور غیر ملکی فوجوں کے انخلاء کے بعد پیداہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کرینگے ۔ذرائع کاکہناہےکہ پاکستان کی یہ کوشش ہے کہ غیر ملکی فوجوں کے انخلاء کے بعد پاکستان ،ایران اور افغانستان کے مؤقف اور حکمت عملی میں یکسانیت ہو۔صدرزرداری افغان صدر حامد کرزئی سے انکے بھائی کے قتل پر افسوس کا اظہار بھی کرینگے۔ دوسری جانب وزیراعظم گیلانی آج نجی دورے پر برطانیہ روانہ ہورہے ہیں ۔