19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:22
انجم عقیل تین روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اے آر وائی - اسلام آباد: سول جج اسلام آباد نے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل کو تین روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔ اس سے پہلے انجم عقیل کو راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا۔
اسلام آباد میں پولیس نے پولیس فاؤنڈیشن اسکینڈل میں ملوث مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل کو ضلعی کچہری میں پیش کیا ۔ جس میں پولیس کی استدعا پر سول جج نے انجم عقیل کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا۔
اس سے پہلے انجم عقیل کو راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیاگیاتھا ۔ جس میں عدالت نے پولیس کی انجم عقیل کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مستر کرتے ہوئے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاتھا۔سماعت کے دوران پولیس حکام انجم عقیل کے خلاف ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہے تھے ۔