تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:22

کمشنری نظام کیس: سندھ حکومت کو نوٹس جاری

اے آر وائی - کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے کمشنری نظام کے خلاف دائر مولوی اقبال حیدر کی درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت، قائم مقام اسپیکر سندھ اسمبلی اور قائم مقام گورنر سندھ نثار کھوڑو کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔



درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ لوکل گورنمنٹ کا خاتمہ اور کمشنری نظام کی بحالی آئین کی خلاف ورزی ہے ۔ اسلیے اسے کالعدم قرار دیاجائے ۔ مقامی حکومتوں کے ختم ہونے سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد متعلقہ حکام کو نوٹسز جاری کردیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.