19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:22
چشمہ کے مقام پر دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب
اے آر وائی - میانوالی : چشمہ کے مقام پر دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ پانی کی سطح مسلسل بڑھنے سے میانوالی اور گرد و نواح کی آبادی کو خطرے کا سامنا ہے۔ دریائے سندھ میں چشمہ بیراج کے مقام پر پانی کی آمد دو لاکھ اسی ہزار جبکہ اخراج دو لاکھ اڑسٹھ ہزار کیوسک ہے۔ ممکنہ سیلاب سے میانوالی شہر کی آبادیوں وتہ خیل، یارو خیل، محلہ قادر آباد سمیت دیگر آبادیوں کو خطرات درپیش ہیں۔
چشمہ بیراج کی تمام جھیلیں پانی سے بھر چکی ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق انتظامیہ نے گذشتہ سال بند ٹوٹنے کے مقامات کی ایک سال گزرنے کے باوجود مرمت نہیں کی ہے۔