تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:22

عبدالمجید کو وزیراعظم آزادکشمیر بنانے کا فیصلہ ،ذرائع

اے آر وائی - اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری عبدالمجید کو آزادکشمیر کا وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ ذمہ داری ذرائع نے اے آروائی نیوز کو بتایا ہے کہ صدر پاکستان اور پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری نے چوہدری عبدالمجید کی جمہوریت اور پارٹی کیلئے غیر معمولی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں آزادکشمیر کا وزیر اعظم بنانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے ۔ واضح رہے کہ چوہدری عبدالمجید انیس سو چوہتر میں پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر میں شامل ہوئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.